چولستان (جیوڈیسک) نویں چولستان جیپ ریلی کے فائنل رائونڈ میں اے کٹیگری کے مقابلوں میں نادر مگسی نے 220 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 15 منٹ میں طے کر کے چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
نویں جیپ ریلی کے فائنل رائونڈ میں 85 گاڑیوں نے حصہ لیا جسے اے، بی، سی، ڈی، ایس ون اور ایس ٹو میں تقسیم کیا گیا۔
اے کٹیگری میں شامل نادر مگسی نے اپنے حریف سابق چیمپئن قاسم سعدی کو شکست دے دی۔ جیپ ریلی کے موقع پر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔
غیر ملکیوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوتی رہی۔ جیپ ریلی کا انعقاد صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم اقدام ہے۔