سوناکشی کے ستارے عروج پر، مانی رتنم کو ہری جھنڈی دکھا دی

Sonakshi

Sonakshi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ستارے ان دنوں پورے عروج پر ہیں تبھی تو انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سبھاش گئی کے بعدما نی رتنم کو بھی ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

جی ہاں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ ڈائیریکٹر کار مانی رتنم سوناکشی کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے لئے ان کے والد شتروگھن سنہا کے پاس گئے تاکہ پِتا جی کی پرچی کے بعد سوناکشی کے پاس انکارکی کوئی گنجائش ہی نہ رہے۔

سوناکشی نے ان کی آفرسنی تو سہی لیکن پھر اپنی مصروفیت کا جواز سامنے رکھتے ہوئے نہ کر دی مگر ساتھ ہی امید بھی دلائی کہ پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ۔ واضح رہے کہ ہدایت کار مانی رتنم اپنی اس فلم کے لئے ایشوریہ رائے اور شرتی حسن کو پہلے ہی اس فلم میں کاسٹ کر چکے ہیں جس کے بعد ان کا ارادہ سوناکشی کو کاسٹ کرنے کا تھا مگر دِل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے۔