ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ٹیم اننگز کی شکست سے بچ گئی

Wellington Test

Wellington Test

ویلنگٹن (جیوڈیسک) ویلنگٹن ٹیسٹ میں برینڈن میکلم اور واٹلنگ نے نیوزی لینڈ کو اننگز کی شکست سے بچالیا، لیکن کیویز کو ابھی بھی رنز کا پہاڑ کھڑا کرنا ہو گا۔

تیسرے دن کیویز نے دوسری اننگز آگے بڑھائی تو انہیں بھارت کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 222 رنز بنانے تھے، 97 رنز پر نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی ائٓوٹ ہو گئے۔

یوں میزبان ٹیم پر اننگز کی شکست کے خطرات منڈلانے لگے، برینڈن میکلم اور بریڈلے واٹلنگ نے نہایت ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور پانچ وکٹ پر 252 رنز تک پہنچا دیا۔

میکلم 114 اور واٹلنگ 52 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کو چھ رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔