لندن: فیشن شو میں ماڈلز کی ملبوسات اور جوتوں کی نمائش

London Fashion Shows

London Fashion Shows

لندن (جیوڈیسک) لندن میں جاری فیشن شو میں ماڈلز نے موسم خزاں اور سرما کے ملبوسات اور جوتوں کی نمائش کی۔

لندن فیشن ویک میں دمکتے چہروں اور دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ رنگ و نور کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ میں بارش نے ہر چیز کو ڈبویا تو لندن فیشن ویک کے دوسرے روز اسٹیج پر بھی ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔

لمبے رین کوٹ کے ساتھ Wellington بوٹس پہنے ماڈلز کی ریمپ پر واک نے حاضرین پر سحر طاری کر دیا۔ فیشن ڈیزائنر Henry Holland کے تیار کردہ شوخ رنگ کے ملبوسات کی بھی لندن فیشن ویک میں نمائش ہوئی۔

شوخ گلابی، نارنجی، سرخ رنگ کی شرٹس پہنے ماڈلز کی ریمپ پر واک نے حاضرین کی خوب داد وصول کی۔