مائرز کالج کوٹ سرفراز خان چکوال کا یوم تاسیس گزشتہ روز منعقد ہوا

چکوال : مائرز کالج کوٹ سرفراز خان چکوال کا ١٤واں یوم تاسیس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی نواب ملک عطا محمد خان(رئیس آف کوٹ فتح خان ) تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر وجاہت احمد نے ادا کئے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

کالج کی پرنسپل نے سیاستامہ پیش کیاجس میں کالج ہذا کی مسلسل کامیابیوں کا بتدریج ذکر کیا گیا۔اس کے بعد تقسیم انعامات کی پروکار تقریب کا آغاز کیا گیا۔

جس میں کیمسٹری کے مضمون میں دنیا بھر میںاول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم شجاعت مرزا کو مہمان خصوصی نے گولڈ میڈل اور اسناد عطا کیں۔علاوہ ازیں ایمن فرزین کو اے لیول میں شاندار کامیابی کی بنا پر اور دیگر ہونہار طالب علموں علی حیدر ادیب اور عبدالواہاب کو گولڈ میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ طالب علموں نے اسلام آباد ریجن میں کیمرج امتحان منعقدہ ٢٠١٢ئمیں پہلی تین پوزیشنز حاصل کی تھیں۔اس کے بعد سکول ہذا میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میںمیڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نواب ملک عطا محمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کالج کے طالب علموں سٹاف اور چئرمین راجہ یاسر سرفراز خان کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک کسی سکول اور کالج کے بچوں میں اتنا ٹیلنٹ نہیں دیکھا۔بطور خاص انہوں نے بچوں کے انگریزی لب و لہجے کو بے حد سراہا۔

علاوہ ازیں انہوں نے دھن دھرتی کے سپوتوں کا ذکر بڑے فخریہ انداز میں کیا۔اور راجہ خان سرفراز خان کی تعلیمی خدمات کو نذرانہء عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دھن دھرتی کی مٹی کو سونا بنا دیا۔

انہوں نے چئرمین راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کی کاوشوں کو تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔تقریب میں والدین کے علاوہ علاقے کی معززشخصیات نے شرکت کی۔