راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں زبردستی شادی کے ڈر سے 16 سالہ لڑکی سٹی تھانے پہنچ گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی مدد کی اپیل کردی۔
پولیس کے مطابق پرہار کالونی میں 16 سالہ لڑکی کی شادی گھر والے زبردستی ایک ذہنی معذور لڑکے سے کرانا چاہتے تھے اور تین روز پہلے نکاح بھی کرا دیا گیا، جس پر لڑکی اپنی ماں اور ماموں کے ہمراہ سٹی تھانے پہنچ گئی۔
لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اْس کا شوہر نابینا ہے اور خاندان والے اسکی بیٹی کی شادی زبردستی 22 سالہ ذہنی معذور لڑکے سے کرانا چاہتے ہیں۔ خاتون نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ اسکا سسر لالچی ہے اور زبردتی شادی کرانا چاہتا ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کو کل علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔