کار اور مزدہ کی ٹکر، تیز رفتار کار سوار جاں بحق، تین افراد زخمی

مصطفی آباد/للیانی: کار اور مزدہ کی ٹکر، تیز رفتار کار سوار جاں بحق، تین افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کار کی ٹکر سے مزدہ الٹ گئی جبکہ کھڈیاں کا رہائشی کار سوار ساجد رشید جاں بحق ہو گیا۔

کھڈیاں کا رہائشی ساجد رشید اپنے دوستوں ندیم، رانا شاہد اور صفدر کے ہمراہ لاہور سے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب تیز رفتاری کے سبب آگے جانے والی مزدہ کو ٹکر مار دی جس سے مزدہ الٹ گئی، ساتھی محمد ندیم کی حالت تشویش ناک۔ ورثہ سے کاروائی کروانے سے انکار، ساجد رشید بینک منیجر بتایا جا رہا ہے۔