مصطفی آباد میں کیمیکل ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی

مصطفی آباد/للیانی: مصطفی آباد میں کیمیکل ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی، قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں کیمیکل ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پکڑ گیا ہے، منچلے نوجوان دن بھر اپنے مکانات کی چھتوں پر پتنگ بازی میں مصروف رہتے ہیں اور پتنگ کٹ جانے پر آوازیں کستے نظر آتے ہیں۔ پتنگ سازی کا سلسلہ نواحی گائوں وہیگل میں بے دھڑک زور و شور سے جاری ہے۔

کیمیکل ڈور سے پتنگ بازی کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصورو ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔