اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اکوڑہ خٹک میں طالبان مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔
اس حوالے سے حکومتی کمیٹی کے کو آرڈی نیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل کے واقعے کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات مذاکرات پر انتہائی منفی اثر دال رہے ہیں مذاکراتی ٹیم نے اتفاق رائے سے اس واقعے کو افسوس نا ک اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔