لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ سپر سٹار انجیلا جولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ان بروکن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
فلم کی کہانی معروف اولمپئن اور جنگی ہیرو لوئس زیمپرینی کی زندگی پر بنی ہے جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج نے قیدی بنا لیا تھا۔
فلم میں اداکار جیک کونل نے ایتھلیٹ کا کردار نبھایا ہے۔ انجیلا جولی کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ آسٹریلیا میں ہوئی ہے۔ فلم رواں سال پچیس دسمبر کو امریکا میں ریلیز ہو گی۔