یوکرائن، عام معافی کے اعلان کے بعد مظاہرین نے املاک کا قبضہ ختم کر دیا

Demonstration

Demonstration

کیو (جیوڈیسک) یوکرائن میں عام معافی کے اعلان کے بعد مظاہرین نے ملک بھر کی سرکاری املاک کا قبضہ ختم کر دیا۔

یوکرائن حکومت کی طرف سے عام معافی کے اعلان کے بعد حکومت مخالف مظاہرین نے ملک بھر کی میونسپلٹی کی عمارتوں سمیت دارالحکومت کیو کے سٹی ہال پر سے قبضہ ختم کر دیا۔

صدر وکٹر یانکووچ کی حکومت نے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے حکومت مخالفین سے فوری طور پر سرکاری املاک خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔