لورالائی (جیوڈیسک) لورا لائی کے پہاڑی علاقے میں بدکاری کے الزام پر شادی شدہ خاتون اور مرد کو سنگسار کر دیا گیا، واقعے میں ملوث مفتی اور چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
لورائی لائی کے پہاڑی علاقے کڑو پہاڑ میں چند روز پہلے ایک شادی شدہ خاتون اور مرد پر بدکاری کا الزام لگا دیا گیا۔ پنجایت میں مفتی صاحب نے بغیر کسی تحقیق کے سنگ ساری کا فیصلہ سنا دیا۔
دونوں پر اس وقت تک سنگ باری کی گئی جب تک وہ دم نہ توڑ گئے۔ افسوسناک واقعے کے بعد دونوں لاشوں کی بغیر غسل اور کفن کے تدفین کر دی گئی۔
واقعے کا علم ہونے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور سنگساری کرنے کا فتویٰ دینے والے شخص سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی سی لورالائی عبدالوحید کاکڑ نے بتایا کہ واقعہ تین چار روز پرانا ہے اور لڑکی کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ فتویٰ دینے والے دو مفتی تھے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔ بہت سے حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دے دی ہے۔