دل کی نفرتیں ختم کرنے کیلیے دھماکے کی نہیں، رابطے کی ضرورت ہے۔ اظہار بخاری
Posted on February 17, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
راولپنڈی: چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ دل کی نفرتیں ختم کرنے کیلیے دھماکے کی نہیں، رابطے کی ضرورت ہے۔ اس کیلیے قرآن و سنت بہترین ضابطہ ہے۔ طالبان اشداء علی الکفار رحماء بینھم پر عمل پیرا ہو جائیں۔
دھشتگردی کے اسباب کا سد باب اسی صورت ممکن ہو سکتا ہے کہ جلتی میں امن کا پانی ڈالنے کیلیے علماء و مشائخ کردار ادا کریں۔ امریکا کو بھگانے، طالبان کو منانے کیلیے اس سے بہتر موقع پھر نہیں آئیگا۔
انھوں نے کہا ظلم بھی رہے، امن بھی ہو، یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ حکومت طالبان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ مذاکرات کی کامیابی کیلیے پوری قوم دعا گوہ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com