لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پر حکمت عملی بنانے کیلئے ایک ماہ کا وقت ہے، پاکستان کرکٹ کا مفاد اولین ترجیح ہے۔
پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں نجم سیٹھی نے بورڈ کے سابق چیئرمین توقیر ضیا اور شہریار خان سے مشاورت کی اور بگ تھری سے متعلق کئی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کا مفاد اولین ترجیح ہے، فی الحال بگ تھری کے ایشو پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، پی سی بی نے بگ تھری کے معاملے پر مشاورت شروع کر دی ہے، سب کی رائے لینے کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔
سابق چیئرمین توقیر ضیا نے کہا کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے پاکستان کا نقصان ہو، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں پاکستان کو کرکٹ سے کوئی نہیں نکال سکتا۔