جہلم (جیوڈیسک) جہلم کے نواحی علاقے ٹلہ رینج میں پاک فوج کی مشقیں جاری ہیں، کورکمانڈر منگلا اور کورکمانڈر گوجرانوالہ نے مشقوں کا معائنہ کیا۔
ٹلہ رینج میں ہونیوالی مشقوں میں انفینٹری، توپخانے، ٹینکس، آرمی ایوی ایشن اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔ مشقوں میں توپخانے اور ٹینکوں کے علاوہ دیگر ہتھیاروں سے بھی اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی مشق کی گئی۔
کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان اور کورکمانڈر گوجرانوالہ سلیم نواز نے مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔