پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا پاک فضائیہ کے 43 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی تقریب سے خطاب

سرگودھا : جدید فوجی ساز و سامان کی اہمیت اپنی جگہ مگر دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی صلاحیت جارحانہ حکمت عملی اور جذبے کے ساتھ بہترین اور مسلسل تربیت سے ہی ممکن ہے۔

اسی بات کے پیشِ نظر پاک فضائیہ نے اپنے اثاثہ جات، ترقیاتی منصوبوں اور آپریشنل تیاریوں کی بڑے پیمانے پر جانچ پڑتال شروع کی ہے۔

یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ کے 43 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ تقریب پاکستان ائیر فورس بیس مصحف میں واقع کمبیٹ کمانڈرز سکول میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ تھے۔