حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں رات بارہ بجے کے بعد پانچ کریکر دھماکے کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطا بق پہلا کریکر حملہ کنٹونمنٹ کے علاقے میں موبائل مارکیٹ کے باہر کیا گیا، دوسرا ڈیفنس پلازہ کے قریب، جبکہ تیسرا ٹھنڈی سڑک پر واقع ایگری کلچر کمپلکس کے باہر کیا گیا۔
ان حملوں کے کچھ دیر بعد نسیم نگر اور حیدر چوک میں بھی کریکر حملے ہوئے۔ ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بہادر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں پانچ نہیں دو کریکر حملے ہوئے اور ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کریکر حملے قوم پرست جماعت کے کارکن کی ہلاکت کا ردعمل ہو سکتے ہیں۔