سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں عمارت کی چھت گرنے سے مقامی یونیورسٹی کے 8 طالبعلم ہلاک، 70 سے زائد زخمی، مزید 15 طلبا ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔
جنوبی کوریا کے شہر گاؤنگجو Gyeongju ریزورٹ میں مقامی یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں حادثے کے وقت 565 طالبعلم عمارت میں موجود تھے، زیادہ تر طلباء عمارت سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے، 8 طلباء ہلاک ہوئے اور 70 سے زائد زخمی ہیں جبکہ 15 طلباء ملبے تلے دبے ہونے کا امکان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خطرہ ہے، حکام کی جانب سے شدید برفباری حادثے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔