اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف اوگرا ریفرنس کیس میں احتساب عدالت پیش ہو گئے، عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو اوگرا ریفرنس کے حوالے سے پیش ہونے کے لئے سمن جاری کئے تھے جس کی تعمیل کے لیے دونوں سابق وزرائے اعظم آج پیش ہوئے۔
دوران سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جو احتساب عدالت نے منظور کر لی۔
مقدمے کی مزید سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ نیب عدالت میں حاضری کے بعد بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدالتوں کا احترام بڑھانے کے لئے آئے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عدالتوں کا سامنا کیا ہے۔