کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔
سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتولین کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔
مقتولین میں سے تین کی شناخت سمیع اللہ، حفیظ اللہ اور نور فیصل کے نام سے ہو گئی۔ رات گئے بھٹائی آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
کورنگی مہران ٹاون میں بھی مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
لیاری میں رینجرز آپریشن جاری ہے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔آپریشن میں چار سو کے قریب مرد اور خواتین اہلکار شریک ہیں۔