راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کو پی ٹی آئی ضلع چکوال کا صدر نامزد کر دیا گیا
Posted on February 18, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
چکوال: پی۔ٹی۔آئی نارتھ پنجاب کا اہم اجلاس صدر نارتھ پنجاب صداقت عباسی کی صدارت میں چکوال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ریجن کی سیکرٹری حنا منظور اور جوائنٹ سیکرٹری مسز شمیم آفتاب ،جوائنٹ سیکرٹری شبانہ فیاض، جنرل سیکرٹری چکوال ملک شاہد اقبال ،وائس پریزیڈنٹ چکوال سید جمیل حیدر شاہ، سیکرٹری انڈسٹریز خالد کہوٹ ،سیکرٹری علماء ونگ ٹھیکیدار گلستان، تحصیل پریزیڈنٹ تلہ گنگ حکیم نثار احمد کے علاوہ پی۔ٹی۔آئی نارتھ ریجن کے اہم ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد صدر صداقت عباسی نے اعلان کیا کہ پارٹی کی اعلی قیادت نے پارٹی کے پنجاب صدر اعجاز چوہدری سے مشاورت کے بعد راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کو پی۔ٹی۔آئی ضلع چکوال کا صدر نامزد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی اور جنرل سیکرٹری چکوال ملک شاہد اقبال کی قیادت میں پی۔ٹی۔آئی کی تنظیم نو کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔اس موقعے پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ انہوں نے یہ ذمہ داری پارٹی کے اسرار پر صرف عبوری مدت کے لئے قبول کی ہے۔اور ان کی یہ دلی خواہش ہے کہ وہ پارٹی کی تنظیم نو کے بعد جلد از جلد پارٹی میں الیکشن کروا کے پارٹی کی صدارت کسی ایسے کارکن کے حوالے کر دیں جو اپنے آپ کو صدارت کااہل ثابت کرے۔اور اس کے علاوہ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہاکہ تحصیل چوک پر پارٹی کے دفتر کا افتتاع انشاء اللہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com