پشاور: دہشتگردوں کا فورسز کی گاڑی پر حملہ، میجر شہید

Security Forces

Security Forces

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کر دیا، دہشتگردی کارروائی میں میجر جہانزیب شہید ہو گئے۔

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں پاک فوج کے میجر جہانزیب کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ ابھی تک جاری ہے۔