واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست ‘کنیٹی کٹ’ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور پھسلن کے باعث ہائی وے پر ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں۔
برف باری کے نئے سلسلے کے بعد ریاست کے تمام اسکولوں کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی اور پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث پھسلن سے ہائی وے پر ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں، برف پگھلانے کے لئے استعمال ہونے والے نمک کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے اور نئی شپمنٹ کے آنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔