بینکاک: سیکورٹی فورسز کا مظاہرین کیخلاف آپریشن شروع

Bangkok

Bangkok

بینکاک (جیوڈیسک) بینکاک میں سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ وزیر اعظم کے دفتر کا گھیراؤ کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

مطاہرین سے سرکاری عمارتوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے سیکورٹی فورسز کی کار روائی جاری ہے۔ مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں چوالیس افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کو وزیر اعظم ینگ لک شناوترا کے دفتر سے دور ہٹانے کے لیے فائرنگ بھی کی آپریشن کے دوران سو اپوزیشن کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تین ماہ سے جاری مظاہروں میں سیکورٹی فورسز کی یہ سب سے بڑی کار روائی ہے۔