فوج شمالی وزیرستان سمیت ہر جگہ موجود اور کارروائی کیلیے تیار ہیں، سیکریٹری دفاع

Asif Yasin

Asif Yasin

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکریٹری دفاع آصف یٰسین نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ مہمندایجنسی میں نہیں افغانستان میں پیش آیا۔

شمالی وزیرستان سمیت مسلح افواج ہر جگہ موجود ہیں اور کسی بھی جگہ آپریشن کیلیے ہروقت تیار ہوتی ہیں اور بوقت ضرورت کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

منگل کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا ایف سی اہلکاروں کی شہادت کے بعد شمالی وزیرستان میں فوج تیار ہے؟ جس پر سیکریٹری دفاع نے کہا کہ فوج ہروقت اور ہر جگہ تیار ہے بوقت ضرورت کارروائی کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی احکام کی روشنی میں جہاں بھی کارروائی کرنا پڑی کرینگے، ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری دفاع نے کہا کہ ملکی سلامتی پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔