ملتان: شہید میجر جہانزیب کی میت ان کی رہائش گاہ پہنچادی گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ایف آر پشاور میں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونیوالے میجر جہانزیب عدنان کی نماز جنازہ کل دوپہر 2بجے آرمی گراؤنڈ ملتان میں ادا کی جائیگی۔

شہید کے والد لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کرنل نور محمد کا کہنا ہے کہ شہید میجر جہانزیب عدنان کے بھائی آج رات آسٹریلیا سے آج رات ملتان پہنچیں گے، اس لئے نماز جنازہ میں تاخیر ہوئی ہے۔ شہید میجر جہانزیب عدنان کی میت آج صبح ان کی رہائش گاہ عسکری کالونی ملتان پہنچادی گئی ہے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔

میجر جہانزیب عدنان نے 2001 فوج میں کمیشن حاصل کیا اور دو ماہ پہلے ملتان اپنے چھوٹے بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے آئے تھے، شہید کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔