راولپنڈی میٹرو بس پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب ملتوی

Metro Bus

Metro Bus

راولپنڈی (جیوڈیسک) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کیلیے میٹروبس سروس کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ملتوی کردی گئی۔ یہ تقریب 28 فروری کو ہونا تھی اور سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے رکھنا تھا، تقریب اب ایک ماہ تک نہیں ہو سکے گی۔

ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں میٹرو بس پروجیکٹ کا تاحال پی سی ون تک تیار نہیں کیاجا سکا، 40 ارب روپے اخراجات کا تخمینہ بھی فرضی ہے جس کے 70 ارب روپے تک پہنچنے کاامکان ہے۔

پروجیکٹ 11 ماہ میں مکمل کرنیکا ٹارگٹ تھامگر اب ایک ماہ کی تاخیرہوگئی ہے۔ نیسپاک کے انجینئرز پی سی ون کی تیاری میں مصروف ہیں، پی سی ون تیارہونے کے بعدہی یہ فائنل ہو گا کہ میٹرو بس کے اسٹیشن بنانے اور راستے کیلیے کتنی اراضی درکار ہے۔ پروجیکٹ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ابھی تک پی سی ون نہیں بن سکا تاہم منتظمین کاموقف ہے کہ دن اور رات کی شفٹوں میں کام کر کے اب یہ پروجیکٹ 11 کی بجائے 8 سے 9 ماہ میں مکمل کرایا جائیگا اور 25 دسمبر سے قبل میٹرو بس سروس شروع کردی جائیگی۔