منشیات فروشوں و پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون، 430 گرام ہیروین، 210 گرام چرس، ہزاروں پتنگ برآمد، مقدمات درج
Posted on February 19, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں و پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون، 430گرام ہیروین، 210گرام چرس، ہزاروں پتنگ برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور جواد قمر کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے چھٹیانوالہ سے شاہد نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 430 گرام ہیروین، لیل کے رہائشی ناظم سے 210 گرام چرس جبکہ عباس، محمد اعجاز، طارق محمود، اکرم و پتنگ فروخت کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سیکٹروں پتنگ بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ممکن نہیں، عوام جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے میرے موبائل نمبر 03047714016 پر رابطہ کریں،جرائم پیشہ افراد کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com