خیبر پختون خوا حکومت نے 15 لاپتہ افراد کے کوائف پر مبنی رپورٹ تیار کر لی

Missing Persons

Missing Persons

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت نے 15 لاپتہ افراد کے کوائف پر مبنی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے خیبرپختون خوا میں لاپتہ ہونے والے 117 افراد کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

جس کے جواب میں خیبر پختون خوا حکومت نے 15 افراد کی تفصیلات تیار کی ہیں، جسے اگلی سماعت پر عدالت عالیہ میں پیش کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 117 نہیں بلکہ 94 ہے، جن میں 8 افراد کو مختلف حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے اور 6 کو رہا کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک شخص حراستی مرکز میں انتقال کر گیا ہے۔