اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور طالبان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے، طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا اب تک حکومتی کمیٹی سے رابطہ نہیں ہوا۔
طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ دونوں کمیٹیوں کی جانب سے ابھی ڈیڈ لاک والی صورت حال برقرار ہے۔
پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ اب تک نہ ہی حکومتی کمیٹی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی ہماری جانب سے رابطہ کیا گیا ہے۔ معاملات کیسے بہتری کی طرف جائیں گے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امن عمل کو مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔