ٹیکساس: فوجی اڈے میں قائم فورٹ ہڈ کی عمارت گرا دی گئی

Building Fall

Building Fall

ہیوسٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے فوجی اڈے میں قائم فورٹ ہڈ کی عمارت گرا دی گئی، جہاں 2009 میں سابق امریکی فوجی نے فائرنگ کر کے 13 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

سابق امریکی فوجی ماہر نفسیات نڈال حسن نے، مسلمان ملکوں میں امریکی مظالم کے رد عمل میں فورٹ ہڈ میں ساتھی فوجیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے تھے۔ واقعہ 5 نومبر 2009 کو پیش آیا تھا، جس کے بعد نڈال حسن کو عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ فورٹ ہڈ کی عمارت کو گرا کر یہاں واقعے کی یاد میں یادگار تعمیر کی جائے گی۔