راولپنڈی (جیوڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لوئڈ جیمز آسٹن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جمیز آسٹن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا اور خطے کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔