کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، حساس تھانوں کے اطراف خندقیں کھود دی گئیں

Trench

Trench

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث حساس تھانوں کے اطراف خندقیں کھود دی گئیں جب کہ سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

کراچی کے حساس تھانوں میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث خندقیں کھودی گئی ہیں۔ سرجانی ٹاؤن اور سہراب گوٹھ کے تھانوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے اہلکاروں کی بھاری نفری کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گاڑی کے ذریعے تھانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔