لاہور: سگیاں روڈ پر گتہ فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سےایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سگیاں روڈ پر گتہ فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔

لاہور اور شیخوپورہ کے سرحدی علاقے میں سگیاں روڈ پر واقع گتہ فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کا ایک ملازم شرافت جھلس کر جاں بحق جب کہ 8 ملازم زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے باعث گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھایا۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں اور علاقہ مکینوں نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گتہ فیکٹری کے مالک ملک شبیر کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں حفاظتی انتظامات بالکل ٹھیک تھے اس کے باوجود بدقسمت واقع رونما ہو گیا دوسری جانب کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ فیکٹری اور جائے وقوعہ کا جائرہ لینے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا جا سکے گا۔