ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران صرف اپنی گُڈ لک کا خیال نہیں کرتے انہیں مقابل ہیروئن کی بھی برابر فکر ہوتی ہے۔
اداکار ان دنوں ہدایتکار ساجد Nadiadwala کی فلم کِک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ نئی فلم کے لیے سلو بھائی نے منفرد انداز اختیار کیا ہے۔ اپنے ساتھ ساتھ اداکار فلم کی ہیروئن جیکولین فرنانڈیج کے ہئیر سٹائل اور میک اپ کو لے کر بھی فکر مند ہیں۔
بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کِک کی شوٹنگ کے دوران وہ کئی مناظر صرف اس لیے دوبارہ شوٹ کرا چکے ہیں۔ کیونکہ انہیں جیکولین کا ہئیر اسٹائل پسند نہیں آیا۔ اداکار نے اس سے پہلے فلم جے ہو کی شوٹنگ کے دوران ڈیزی شاہ سے کئی سین دوبارہ کرائے تھے۔