حکمرانوں کا ہر اقدام موضوع بحث بن چکا ہے، خواجہ وقار حسن
Posted on February 19, 2014 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: صوبائی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ہر اقدام موضوع بحث بن چکا ہے، لہٰذا امن کے نام پر حکومت ملک دشمن عناصر کو آستین میں چھپانے سے گریز کرے، مہنگائی اور مسلسل بے روزگاری سے عوام کے ذہن بدل رہے ہیں۔
وہ جان چکے ہیں کہ مہنگائی، لاقانونیت سے چھٹکارے کا سہارا لے کر حکومت بنانے والی برسر اقتدار نواز لیگ قوم کو بہتر مستقبل دینے کی نہ توصلاحیت رکھتی ہے اور نہ ہی نیت، وہ وحدت کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ قائد اعظم کی پالیسیوں اور رہنمائوں سے امید رکھے کہ وہ انہیں بہتر مستقبل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com