عظیم الشان بزم نور بسلسلہ جشن گیارہویں شریف کی محفل 21 فروری بعد نماز عشاء منعقد ہو گی

کراچی: حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام عظیم الشان بزم نور بسلسلہ جشن گیارہویں شریف کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں شہر بھر میں پوسٹرز آویزاں معزز شخصیات اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خواں کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام درگاہ شاہ جیلانی ST-8بلاک 10-Aگلشن اقبال کراچی میں مورخہ 21 فروری 2014ء بعد نماز عشاء عظیم الشان بزم نور بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا ہے اس موقع پر محفل نور میں ملک کے نامور ثناء خواں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے خواتین کے لئے پردے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

محفل کے اختتام پر لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا اس موقع پر مزار اقدس حضرت علامہ جیلانی چاند پوری پر گل پاشی اور چادر پوشی بھی کی جائے گی۔

دریں اثناء سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی کے گیسٹرولوجسٹ ڈاکٹر رشید زمان اور ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر مختار نے حلقہ علویہ القادریہ کی بزم نور جشن گیارہویں شریف کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علامہ جیلانی چاند پوری ولی کامل ہیں اور درگاہ شاہ جیلانی سے غوث پاک کے چاہنے والوں پر فیوض و برکات کا نور برستا رہتا ہے۔