نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے 10افراد سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون موٹر سائیکل چھین کر فرار

مصطفی آباد/للیانی: تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے 10افراد سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون موٹر سائیکل چھین کر فرار۔دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں بھلو کے قریب اسد علی سے موٹر سائیکل نمبریLEM/3606 ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار، وڈانہ کے رہائشی محمد لقمان سے پکی حویلی کے قریب دو نا معلوم نقاب پوش ڈاکوئوں نے تین ہزار روپے نقدی و موبائل فون، لاہور کے رہائشی شفیق نامہ شخص سے امریک سنگھ کے قریب 29ہزار روپے نقدی و تین موبائل فون،کتلوہی خورد کے رہائشی چوہدری محمد اظہر میئو اور پرویز عرف بھولا سے سرہالی خورد کے قریب تین نا معلوم نقاب پوش ڈاکوئوں نے چار ہزار سات سو روپے نقدی و موبائل فون چھین لئے، وہیگل کے رہائشی مختار سے سرہالی خورد کے قریب تین نامعلوم نقاب پوش ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔مذکورہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے متعدد راہ گیروں سے بھی ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین لئے۔

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران دفتوہ روڈ پر امام مسجد گلزار مدینہ دفتوہ علامہ عبدالغفور سے تین ہزار روپے نقدی و موبائل فون، بلال بھٹی اور محمد شہزاد بھٹی سے ساڈھے چھ ہزار روپے نقدی تین موبائل فون ، عبدالغنی سے دو ہزار روپے نقدی و موبائل فون، بوٹا سے نو سو روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔نواحی گائوں کلیاں سے اشرف کی حویلی سے چھ نا معلوم ڈاکو دس لاکھ روپے مالیت کی پانچ راس بھینس لیکر فرار ہو گئے۔ ڈاکیتی کی چند وارداتیں حقیقت پر مبنی ہیں جبکہ دیگر بوگس کالیں تھی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادطارق بشیر چیمہ۔