کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ہونے والے حادثے کا ایک اور زخمی جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ حادثہ بدھ کی شام ہوا جب ماڑی پور آنے والے ٹریک پر منی ٹرک تیز رفتاری کے باعث حفاظتی باڑ توڑ کر لیاری ندی میں جا گرا۔
امدادی ٹیموں نے 4 بچوں اور 4 خواتین کی لاشیں نکالیں جبکہ 8 افراد کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، 2 زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ ایک اور زخمی رات گئے چل بسا۔
اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی جن میں 6 خواتین، 4 بچے اور ایک مرد شامل ہے، حادثے کا شکار ہونے والے افراد کراچی کے علاقے گولیمار سے بلوچستان کے علاقے مستونگ جارہے تھے۔