بھارت: نئی ریاست کے قیام کا بل، لوک سبھا، راجیا سبھا مچھلی بازار بن گئے

Lok Sabha

Lok Sabha

نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی ریاست کے قیام کے بل سے ناراض قانون سازوں نے لوک سبھا اور راجیا سبھا کو مچھلی بازار بنا دیا، دونوں ایوانوں کی کارروائی ایک دن میں دو بار ملتوی کی گئی۔

بھارت کی لوک سبھا میں نئی ریاست تلنگانا کے قیام کا بل منظور ہو گیا، کہیں احتجاج ہوا، تو کہیں خوشی کے شادیانے بجے۔ اس کے بعد بل کا اگلا پڑاوٴ تھا راجیاسبھا، جہاں راجیا سبھا کے سیکرٹری جنرل شمشیر نے لوک سبھا کا پیغام پڑھنا شروع کیا۔

تیلگو ڈیسام پارٹی کے رکن نے چھینا جھپٹی کی اور کاغذ ہاتھ سے چھین لیا اور ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ تلنگانا کے قیام پر ناراض آندھر اپردیش کے وزیراعلیٰ کرن ریڈی نے اپنے عہدے اور رکن اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

اُدھر یو پی کی اسمبلی میں گورنر کے جوائنٹ سیشن سے خطاب پر اپوزیشن اراکین آپے سے باہر ہوگئے۔ بنچوں پر چڑھ کر قمیضیں اتارلیں اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔