بیروت میں ایرانی ثقافتی مرکز کے قریب 2 خود کش حملے، 5 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

Suicide Attack

Suicide Attack

بیروت (جیوڈیسک) لبنان کے دارالحکومت میں ایرانی ثقافتی مرکز کے باہر 2 خود کش بم حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ثقافتی مرکز کے باہر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد فائرنگ بھی شروع ہوگئی اور کچھ ہی دیر بعد دوسرے حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکوں کے بعدعلاقے میں بھگڈر مچ گئی جب کہ اس دوران انسانی اعضا بھی ہرطرف بکھر گئے، وزارت صحت کے مطابق خود کش دھماکوں میں 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ زخمیوں میں سے بھی متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب القاعدہ سے تعلق رکھنے والی ’’عبداللہ اعظم بریگیڈ‘‘ نامی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے اگرا ایران کی حکومت نے فوری طور پر لبنان میں موجود اپنی فورسز کو واپس اور ہمارے قیدیوں کو رہا نہ کیا تو آئندہ بھی اس طرح کے دھماکے کئے جائیں گے۔