لاہور (جیوڈیسک) ہیڈ کوچ معین خان، بیٹنگ کنسلٹنٹ ظہیر عباس، فیلڈنگ کوچ شعیب محمد اور بولنگ کوچ محمد اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز کے مشوروں سے الجھاؤ پیدا ہونے کے سوال پر نجم سیٹھی نے کہاکہ سب کو اپنا اپنا کام کرنا ہے۔
بولنگ کوچ کو توسیع ذکا اشرف نے دی تھی، فی الحال انھیں کام جاری رکھنے دیا، ڈیل نائلر سے ورلڈ 20 ٹوئنٹی تک کا معاہدہ ہے، وہ ورلڈ ایونٹ کے بعدفارغ ہوجائیں گے، تمام فیصلوں پر کسی اور وقت نظر ثانی کی جائے گی۔