بیروت (جیوڈیسک) بیروت میں کھیلے گئے دوستانہ فٹ بال میچ میں میزبان ملک نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔ یہ میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا گیا۔ بیروت کے فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ساتویں منٹ میں ہی برتری حاصل کرلی۔
لبنانی اسٹرائیکر نے میچ کے 16 ویں منٹ میں اس برتری کو ڈبل کر دیا۔ پاکستانی کپتان کلیم اللہ نے اگلے ہی منٹ میں گول کر کے خسارہ کم کیا۔ دونوں ٹیموں نے دوسرے ہاف میں گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔
میچ ختم ہونے سے 5منٹ پہلے لبنان نے میچ کا تیسرا گول اسکور کیا۔ یوں میزبان ٹیم نے یہ میچ ایک کے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر نے یہ میچ براہ راست نشر کیا۔