لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں کسی طرح کا خوف نہیں ہوگا، تمام ترتوجہ صرف کھیل پر ہوگی، امید ہے وہاں کرکٹ شائقین کی اچھی سپورٹ ملے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہا ایشیا کپ کیلئے تیاری کا بھر پور موقع ہے، کیمپ میں خوب تیاری ہوگی اور بنگلادیش میں بھی موقع ملے گا۔ بنگلادیش میں ہمیشہ بہت سپورٹ ملی، کسی طرح کا خوف نہیں ہوگا
ہماری تمام توجہ صرف کھیل پر ہوگی، امید ہے اچھی سپورٹ ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عرفان اہم بولر ہے، مگر ابھی فٹ نہیں، اس کی کمی محسوس کریں گے۔