راولپنڈی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے دشمن ملک نے بھی ہمارے قیدیوں کی گردنیں نہیں کاٹیں، شریعت لانے کے دعوے دار بتائیں گے کہ قیدیوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے ؟ شاہد اللہ شاہد کو کوئی شکایت تھی تو کمیٹی کو بتاتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ قیدیوں کی گردن کاٹ کر فخر سے اعلان کیا جاتا ہے۔ طالبان جواب دیں کہ قیدیوں کو ذبح کرنے کی اجازت کس شریعیت نے دی ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت امن کی منزل بغیر جھگڑے کے حاصل کرنا چاہتی ہے۔ طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد کو کوئی شکایت تھی تو کمیٹی کو بتاتے کوئی دفاعی اداروں کے بارے میں غلط فہمی میں نہ رہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے، پاکستان میں اب قانون کی حکمرانی قائم رہے گی کوئی بچ نہیں سکتا۔