اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک ذکا اشرف کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو مہینے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار سہیل منصور آغا نے موقف اختیار کیا کہ ذکا اشرف نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بینک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور کرپشن کی، عدالت ان کے خلاف کارروائی کرے اور نیب کو تحقیقات کا حکم دے۔