91 سالہ معمر شخص نے 130 کلو وزن اٹھا کر حیران کر دیا

Weightlifting

Weightlifting

کوپن ہیگن (جیوڈیسک) آج کل کے نوجوان 10 کلو وزن اٹھا نہیں پاتے لیکن ڈنمارک میں ایک ایسے بزرگ بھی ہیں جنہوں نے 130 کلو وزنی لوہا اٹھا کر ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یہ شخص کوئی عام شوقیہ کھلاڑی نہیں بلکہ اس عمر میں بھی باقاعدگی سے ایکسر سائز اور ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں اور اس مظاہرے کو بھی انہوں نے ایک نیشنل ویٹ لفٹنگ کے مقابلے کے دوران کیا۔

جب ان 91 سالہ معمر شخص نے 130 کلو وزن اٹھا یا تو ان کے ارد گر د کھڑے نو جوان ان کی طاقت کو حیرانی سے دیکھتے ہی رہ گئے۔