اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے کیلاش اورچترال کے لوگوں کو اسلام قبول کرنے کے الٹی میٹم کا ازخود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کیلاش اور چترال کے لوگوں کو اسلام قبول کرنے کے الٹی میٹم کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو ساڑے 11 بجے عدالت طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بتائیں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کیا کارکردگی ہے؟ شدت پسندوں نے کیلاش اور چترال کے لوگوں کو اسلام قبول کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔