رات میں بستی جھرکل کی بجلی بند رکھی جاتی ہے۔ مسٹر شازل

رات میں بستی جھرکل کی بجلی بند رکھی جاتی ہے۔ دن بھر میں 8 گھنٹے اور رات میں 10 بجے سے صبح 7 بجے تک جھرکل کی بجلی بند کر دی جاتی ہے جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے۔ واپڈاکے ملازمین میں رشوت عام ہے۔

ان خیالات کا اظہار بستی جھرکل کے رہائشی مسٹر شازل نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا والے اہل جھرکل کے ساتھ گزشتہ کئی ماہ سے زیادتی کر رہے ہیں۔ جس کا منہ بولتا ثبوت بجلی کے بلوں میں اوور ریڈنگ اور بجلی کی بے وقت و بے جا بندش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کے بلوں میں اوور ریڈنگ کر کے اضافی یونٹس کے ذریعے غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ دن بھر میں 6 سے 8 گھنٹے وقفہ وقفہ سے بجلی بند کی جاتی ہے۔ مزید براں رات میں 10 بجے سے صبح 7 بجے تک لگاتار جھرکل کی بجلی بندرکھی جاتی ہے۔ انہوں نے MNA صاحبزادہ فیض الحسن ، DCO لیہ ندیم الرحمان، ایکسیئن لیہ اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بجلی کی بے وجہ بندش اور اوور ریڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور واپڈا حکام کے رشوت خور ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی ہے۔