آسٹریلیا: 2 سو میٹر بلند 50 برس پرانی چمنی کنٹرول دھماکے سے گرا دی گئی

Fire Place

Fire Place

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں 2 سو میٹر بلند 50 برس پرانی چمنی کو کنٹرول دھماکے سے گرا دیا گیا۔ سڈنی کے جنوب میں ایک فیکٹری میں قائم کنکریٹ، اسٹیل اور ینٹوں سے تیار کردہ 2 سو میٹر بلند قدیم چمنی کو کنٹرول دھماکے سے تباہ کیا گیا۔

اس منظر کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد قریبی علاقے میں جمع ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چمنی گرانے کے لئے دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ 1965 میں یہ چمنی سات ہزار ٹن کنکریٹ، اسٹیل اور اینٹوں سے تیار کی گئی، چمنی کو گراتے وقت قریبی علاقے کو خالی کرالیا گیا تھا۔